Latest News

حکومت نے اسکولوں کے نظام کو منظم اور بہتر بنایا، تعلیمی محکمہ کی جانب سے منعقد پروگرام میں ریاستی وزیر کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے اسٹیٹ ہائی وے پر واقع ایک فاوم ہاوس میں بیسک شکشا وبھاگ کی جانب سے ایک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں گرام پردھانوں اور مقامی میونسپل بورڈ کے ممبران اور پرائمری وجونیئر ہائی اسکولوں کے انچارج وپرنسپل نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے شر کت کی ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دوران تعلیمی اداروں کی تصویر بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حالت بہتر سے بہتر بنانے میں گرام پردھانوں اور اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے گرام پردھانوں اور اساتذہ کا جو تال میل دیکھنے کو ملا ہے وہ آئندہ بھی برقرار رہنا چاہئے۔
کنوربرجیش سنگھ نے کہا کہ ہمیں آپسی تعاون کے ذریعہ ہندوستان کے تعلیمی مشن کو پورا کرنے کے لئے متحدہ طور پر جد وجہد کرتے رہنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ سخت محنت اور جد وجہد کرکے ہم اپنے تعلیمی نشانہ کو حاصل کرلیں گے ۔بعد ازاں ضلع بیسک شکشا ادھیکاری امبریش کمار ،ڈی پی آر او آلوک شرما،بی ڈی او اعظم علی،علاقائی تعلیم افسر سنجے ڈبرال، اے آر پی پربھات یادو، یوگیندر ملک، شیو کمار، ایس آر جی سرفراز عالم اور بھاونا پانڈے نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ و گرام پردھانوں سے اپیل کی کہ آپسی جد وجہد سے تعلیمی مشن، صحت عامہ اور دیگر سرکاری اسکیموں کو کامیابی بنانے کے لئے کوششیں کریں۔پروگرام کے آخیر میں تمام مہمانوں کو نشان اعزاز دیکر پھولوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض اسلام الرحمن نے انجام دئیے ۔اس پروگرام کے انعقاد میں روبن متل،چودھری انل،مہا دیو سنگھ، ہر بیر، ہرشت، ارون کما، اکھیلیش، شیش ناتھ اور منظور احمد کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ مذکورہ پروگرام میں پورے بلاک کے گرام پردھان اور اساتذہ موجود رہے۔ پروگرام کے اختتام پر وزیر مملکت نے سب کو صفائی ستھرائی رکھنے سے متعلق حلف دلایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر