Latest News

ایک ساتھ آئے اکھلیش یادو اور چچا شیوپال یادو، کہا سیاسی دوریاں بھی ہو گئی ختم ۔

مین پوری: ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو اتوار کو مین پوری میں ایک انتخابی جلسہ عام میں ایک اسٹیج پر ساتھ آئے اور چچا بھتیجے نے رشتے میں کسی قسم کی دوری کی تردید کی۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ چچا بھتیجے کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بعض اوقات تبدیلی سیاسی طور پر نظر آتی ہے۔ ہم سیاسی طور پر دور تھے لیکن اب دوریاں ختم ہو چکی ہیں۔
چچا بھتیجے میں کبھی کوئی فاصلہ نہیں رہا۔ صرف سیاسی دوریاں تھیں، وہ بھی دور ہوگئیں۔ قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو ایس ایس میموریل انٹر کالج میں منعقدہ کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی گھبرا رہی ہوگی۔ یہاں کے لوگوں نے کئی حکومتیں دیکھی ہیں۔ یہ پہلی حکومت دیکھی ہوگی، جو سارے وعدے بھول چکی ہوگی۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پی ایس پی سربراہ اور چچا شیو پال سنگھ یادو کے پاؤں چھوئے۔ شیو پال سنگھ یادو کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ چاہتے تھے کہ ہم اکٹھے ہوں۔ ہم اکٹھے ہوئے ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر