Latest News

سابقہ حکومتوں نے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دیا، بی جے پی حکومت نے ریاست کو فسادات سے پاک بنایا۔ سہارنپور میں سی ایم یوگی نے کیا متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، کیرانہ اور مظفرنگر فساد کے بہانے اپوزیشن پر بولا حملہ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
اتوار کو سہارنپور پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں مہاراج سنگھ ڈگری کالج میں’نکائے پرَبدھ سمّیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس دوران سی ایم یوگی نے کہاکہ پہلی حکومتوں نے مجرموں اور فسادیوں کوسپوٹ دی ،جس کے سبب کیرانہ سے نقل مکانی جیسے واقعات اور مظفرنگر جیسے فسادات ہوتے تھے ،لیکن بی جے پی حکومت میں لوگ بے خوف گھوم رہے ہیں اور کہیں بدمعاش نظر نہیں آتے ہیں۔ 
سی ایم یوگی نے اپنے خطاب کے دوران کیرانہ کی نقل مکانی اور مظفرنگر فسادکا ذکر کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ بی جے پی حکومت میں قانون کا راج قائم ہواہے اور کیرانہ سے نقل مکانی کرنے والے لوگ اب محفوظ طریقہ سے واپس آگئے ہیں۔ پچھلی حکومت میں یہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر رہتے تھے۔ لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سوچھ بھارت مشن کے تحت سہارنپور کے ساتھ ساتھ پورا صوبہ چمک رہا ہے۔انہوںنے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی حکومت بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادایا اور کہاکہ سہارنپور آخری ضلع ہے جسے گنگا جمنا دونوں کا آشیرواد ملا ہے،یہاں کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی حکومت نے سہارنپور شاہ کمبری دیوی یونیورسٹی دینے کا کام کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جرائم کو ختم کرکے صوبہ کو برنس کا مرکز بنایاہے۔اس دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع کے لئے 145 کروڑ روپے کے 243 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کہا کہ سہارنپور کے دست کار اور صنعت کار ملک اور بیرون ملک اپنی اور ضلع کی شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش امکانات کا صوبہ ہے جسے مزید بلندیوں تک لے جانا ہے۔ جس کے لیے سہارنپور کے ہر فرد کا تعاون درکار ہے۔یوپی کی ترقی یہاں کے روشن خیال لوگوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، نوجوانوں، کسانوں اور تاجروں کو ساتھ لے کر ہی ممکن ہے اور ان تمام لوگوں کی حفاظت بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جس کے لیے صرف اچھی حکومت کی ضرورت ہے اور وہ حکومت بی جے پی کی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 اور پھر 2022 میں دوبارہ بی جے پی کو فتح دلائی ،جس کے لئے بی جے پی ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں نقل مکانی ہوئی وہاں غنڈہ گردی بھی عروج پر تھی۔ پچھلی حکومتوں میں فسادات ہوتے تھے لیکن اب ریاست فسادات سے مکمل پاک ہو چکی ہے۔ آج ریاست میں نہ نقل مکانی ہے اور نہ ہی فسادات ہیں۔ سہارنپور کے لوگ بھی اب ملک اور بیرون ملک اڑانیں بھرینگے کیونکہ سرساوہ ایئر پورٹ سے سہارنپور کی کنکٹویٹی کرنے کا کام کیا جارہاہے۔ بی جے پی سے پہلے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا تھا، لوگوں کو مظفر نگر سے سہارنپور پہنچنے میں دو گھنٹے لگتے تھے، لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد اسی روڈ کو درست کیا گیا اور اب وہ 45 منٹ میں سہارنپور پہنچ جاتے ہیں۔ سہارنپور تا شاملی سڑک اور سہارنپور تا دہرادون سڑک بھی انتہائی خراب تھی۔ بی جے پی حکومت نے مظفر نگر-سہارنپور سڑک کے لیے 753 کروڑ روپے خرچ کیے، جس کے بعد یہ فاصلہ گھنٹے سے کم ہوکر 45 منٹ رہ گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ترقیاتی کاموں میں کوئی تفریق نہیں کی۔ سہارنپور شاملی روڈ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ سہارنپور تا دہرادون روٹ کو بھی ملک کے بہترین سڑک بنایا گیا ہے۔سہارنپور میں تقریباً 1000 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکیں اور پل بنائے گئے ہیں۔ اس ترقی سے یہاں کے کسانوں کو ماں گنگا جمنا کا آشیرواد حاصل ہو رہا ہے۔سہارنپور کی سیکورٹی کے لیے دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کی تعمیر پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خاندانی حکومت نے صوبہ کو بدعنوانی دی ہے اور روزگار کے نام پر نوجوان کو دھوکہ دیا، اتناہی نہیں بلکہ کسانوں اور مزدووں کا بھی استحصال کیا گیا لیکن بی جے پی حکومت نے سبھی کو ترقی کے دھارے میں شامل کیاہے۔

سی ایم کی سہارنپور آمد کو لیکر یہاں انتظامیہ کی جانب سے زبردست تیاریاں کی گئی تھی، جہاں اعلیٰ افسران مستعد نظر آئے وہیں سیکوریٹی کے مضبوط بندوبست کئے گئے تھے ، سڑکوں کے گڑھوںکو بھر دیاگیا تھا،اتنا ہی نہیں بلکہ سڑک پر دھول نہ اٹھے اسلئے وہاں پانی کا چھڑکاوکرایاگیا۔ سی ایم قریب ڈھائی بجے سرساوہ ایئر پورٹ پہنچے اوروہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سہارنپور میں واقع مہاراج سنگھ ڈگری کالج گراونڈ جنتا روڈ سہارنپور پہنچے اور یہاں خطاب کیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ کے پروگرا م کے بعد وہ واپس سرساوہ ایئر اسٹیشن سے لکھنو لوٹ گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر