Latest News

ہندوستان کشمیر میں مقامی الیکشن اور سیاسی حقوق بحال کرے، امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سکریٹری کا مطالبہ۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے۔ ڈونلڈ لو نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے، ہندوستانی حکومت کو کشمیرمیں مقامی الیکشن اور سیاسی حقوق بحال کرنے چاہئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں یقینی بنایا جانا چاہیے کہ میڈیا اپنا کام جاری رکھ سکے، امن کے لیے یہ سب ضروری ہے، امید ہے آئندہ برسوں میں کشمیر میں یہ امن یقینی بنایا جا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر