Latest News

جے این یو میں طلبہ کے دو گروہوں میں تصادم، باہری طلبہ کو بھی بلانے کا الزام۔

جے این یو میں طلبہ کے دو گروہوں میں تصادم، باہری طلبہ کو بھی بلانے کا الزام۔
نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں جم کر مارپیٹ ہوئی ہے، اطلاع کے مطابق تاپتی ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کا دوسرے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کے ساتھ تنازعہ ہوا، دونوں طرف سے باہری لوگوں کو جے این یو میں بلایا گیا اس کے بعد مارپیٹ ہوئی، پولس ٹیم موقع پر ہے، فی الحال پولس کو کسی طرح کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل جنوری ۲۰۲۰ میں بھی جے این یو میں نقاب پوش بدمعاشوں نے طلبہ اور اساتذہ پر حملہ کیا تھا، اس وقت لاٹھی ڈنڈوں سے لیس قریب پچاس نقاب پوش بدمعاشوں نے اس حملے کو انجام دیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر