چنڈی گڑھ: ہریانہ کے فرید آباد میں ایک خاتون کے ساتھ دہلی کی نربھیا جیسی درندگی کی گئی ہے۔ پولس نے خاتون کی نیم برہنہ لاش برآمد کرلی ہے، اس کے عضونازک میں واپر کی پائپ ڈال دی گئی تھی، گردن ٹوٹی ہوئی تھی، متاثرہ کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
پولس نے کیس درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے، لاش دو سے تین دن پرانی بتائی جارہی ہے، پولس کو یہ لاش منگل کو ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولس کو بلب گڑھ کے سیکٹر سیون اے میںایک خاتون کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی تھی، لاش گرودوارے کے پیچھے ایک بند پڑی گلی سے برآمد ہوئی، خاتون کی عمر تقریباً ۳۴ سال بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ متاثرہ کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی، بعد میں اس کے عضو نازک میں وائپر کی پائپ ڈال کر گردن توڑ دی گئی، لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے شناخت کےلیے اسے مورچری میں رکھاگیا ہے۔ پاک کے قریب کپڑا پریس کرنے والی ایک خاتون کے بیٹے نے سب سے پہلے لاش دیکھی تھی او رپولس کو اطلاع دی تھی، بتایاجارہا ہے کہ لاش کو گھسیٹا گیا تھا، سیکٹر ۷ تھانہ پولس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو نکال کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولس نے آئی پی سی کی دفعات ۳۷۶(عصمت دری)، اور ۳۰۲ (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
0 Comments