Latest News

دیوبند: نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر باپ کی موت، بیٹا شدید زخمی۔

 دیوبند: سمیر چودھری۔
 سہارنپور اسٹیٹ ہائی وے پر واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران والد کی موت ہو گئی۔ جبکہ زخمی بیٹے کو علاج کے لیے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔مظفر نگر کے کٹیسرہ گاؤں کے رہنے والے امتیاز اور اس کا بیٹا سوہان سہارنپور سے بائک سے واپس آرہے تھے۔ جبک وہ جامعہ طبیہ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے تیز رفتار سے آئی نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران امتیاز کی موت ہو گئی۔ جبکہ شدید زخمی بیٹے سوہان کو ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائر سنٹر ریفر کر دیا۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ متوفی کے بھائی سجاد نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف شکایت دی ہے۔ ان کے مطابق پولیس مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر