Latest News

غازی آباد میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا الزام، مولوی پر مقدمہ درج۔

غازی آباد:  اترپردیش کے شہر غازی آباد کے علاقے مسوری میں پرائیویٹ اسکول کے ڈائریکٹر مولوی شہادت پرنوعمر طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے مولوی شہادت نے دو ماہ تک ایک نوعمر طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ وہ طالبہ کو چھٹی کے بعد موبائل فون چلانے کا طریقہ سکھانے کے بہانے روک لیا کرتا تھا۔ اس نے طالبہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسکول میں زیر تعلیم اس کے بہن بھائیوں کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دے گا۔ کچھ دنوں کے بعد جب طالبہ نے اسکول جانے سے انکار کر دیا تو والدین نے طالبہ سے اس کا سبب پوچھا۔ پھر نہیں حالات کا اندازہ ہوا۔
اس کے بعد متاثرہ کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم شہادت مفرور ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ایسا کہا جاتا ہے کہ اسکول کے ایک آپریٹر نے پہلے بھی متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔مولوی شہادت نے متاثرہ کو موبائل فون تحفے میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جس اسکول میں عصمت دری کی گئی، اسی عمارت میں ایک مدرسہ بھی چلتا ہے، جو 2014 سے کام کر رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ملزم شہادت مولوی بھی ہے۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر