Latest News

شاہ رُخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روکا، ایک گھنٹے پوچھ تاچھ۔

ممبئی: کچھ روز قبل شاہ رخ خان پرائیویٹ چارٹر کے ذریعہ دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کےلیے گئے تھے تاہم آج وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسی پرائیویٹ چارٹر فلائٹ سے گزشتہ رات دیر گئے ممبئی واپس ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان کو ممبئی ایئر پورٹ پر تقریباً ایک گھنٹہ کےلیے روک دیا گیا اور ان سے کسٹم افسران نے پوچھ تاچھ کی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے ان کے سامان میں کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر انہیں ایئر پورٹ سے باہر جانے سے روک دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے پہلے کنگ خان کو ان مہنگی گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 6.83 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔بالی ووڈ اسٹار شارجہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے اور نجی جیٹ سے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اترے تھے۔ایک گھنٹے کے بعد شاہ رخ اور ان کی پی اے پوجا ڈڈلانی کو ایئرپورٹ سے جانے کی دے دی گئی لیکن شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی اور دیگر کو روک لیا گیا انہیں صبح جانے کی اجازت دی گئی۔بتادیں کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو گلوبل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔شاہ رخ خان کو یو اے ای میں گلوبل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ سینما میں ان کی خدمات اور عالمی آئیکون کے طور پر دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سرخیوں میں ہے، جس میں شاہ رخ اپنی فاتح تقریر دیتے نظر آ رہے ہیں۔اپنی تقریر میں شاہ رخ نے کہا ’’چاہے ہم کہیں بھی رہیں، ہم کس رنگ کے ہیں، ہم کس مذہب سے ہیں یا ہم کسی گانے پر رقص کرتے ہیں۔ ہر ثقافت میں پیار، امن اور ہمدردی ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے کل شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر ۲۰۲۲میں شرکت کی تھی جہاں انہیں بین الاقوامی سینما اور ثقافت میں ان کی خدمات کے لیے گلوبل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر