Latest News

ملک کے معروف سینئر صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔

نئی دہلی: معروف صحافی اور این ڈی ٹی وی کے اینکر رویش کمار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی گروپ کی چیئرمین سپرنا سنگھ کی جانب سے ملازمین کو ایک میل بھیجا گیا جس میں لکھا گیا، ’’رویش نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کے استعفیٰ کو فوری طور پر نافذ کرنے کی ان کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔‘‘
بی بی سی ہندی کی خبر کے مطابق، رویش کا استعفیٰ پرنائے رائے اور رادھیکا رائے کے RRPR ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ یہ کمپنی NDTV کی پروموٹر گروپ وہیکل ہے۔ ایک دن پہلے ہی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے ایکویٹی شیئر کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ جس میں سے 99.5% ایکویٹی وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہیں، ایک کمپنی جسے اڈانی گروپ کی میڈیا کمپنی AMGMedia Networks نے حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ، اڈانی گروپ اب این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ رکھتا ہے۔
رویش کمار نے اپنے پروگرام 'رویش کی رپورٹ' سے شہرت حاصل کی اور بعد میں پرائم ٹائم کے ساتھ این ڈی ٹی وی انڈیا کا مرکزی چہرہ بن گئے۔ انہیں رمن میگسیسے ایوارڈ ملا ہے۔ وہ اکثر حکومت پر تنقید کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر