Latest News

رکھی رہ گئی ساری تیاری، آج بی جے پی میں نہیں ہوسکی ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کی واپسی، عین وقت پر وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں شامل ہونے سے روکا گیا۔

سہارن پور: سمیر چودھری۔
مغربی یوپی کے سینی برادری اہم لیڈر سمجھے جانے والے سابق وزیر ڈاکٹر دھرم سینی کی سماجوادی پارٹی سے بی جے پی میں واپسی پر اچانک بریک لگ گیا،جس سے ان کے حامیوں کو بڑا جھٹکا لگاہے، رواں سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر کو آج مظفرنگر کے کھتولی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے بی جے پی میں واپسی کرنی تھی، لیکن انہیں کھتولی جاتے ہوئے راستہ میں ہی دیوبند اور روہانہ کے درمیان بی جے پی نے روک دیا، جہاں سے وہ سہارنپور واپس لوٹ گئے اور فی الحال ان کی بی جے پی میں واپسی پر بریک لگ گیا۔
وہیں ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بھی کہاکہ وہ آج بی جے پی میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔سہارنپور کے قدر آور لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کاکہناہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی رضامندی دے دی ہے، صوبائی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ کے علاوہ علاقائی صدر موہت بینوال کے ساتھ بھی ان کی اس سلسلہ میںمیٹنگ ہوچکی ہے، لیکن آج سی ایم یوگی کے سامنے ان کی پارٹی میں واپسی نہیں ہوسکی ہے، جس کے سبب یہاں سیاسی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں، حالانکہ بتایاجارہاہے دو تین دن کے اندر وہ بی جے پی کے صوبائی صدر بھوپیندر چودھری کے سامنے پارٹی میں واپسی کرینگے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سہارنپور میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی ہے، لیکن آج بی جے پی میں شامل نہ ہونے پر انہیں بھی گہرا دھکا لگاہے۔ واضح رہے کہ سال 2002ء2007ئ،2012 اور 2017ءمیں وہ مسلسل چار مرتبہ نکوڑ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پہلے تین مرتبہ وہ بی ایس پی کے امیدوار کے طور پر جیتے جبکہ 2017ءمیں وہ بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور جیت درج کی تھی ،لیکن سال 2022 میں وہ بی جے پی کو الوداع کہہ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے اور انہیں پانچویں مرتبہ میں اپنی سیٹ سے ہار کا منہ دیکھنا لگاہے،انہیں محض 315 ووٹوں سے بی جے پی کے مکیش چودھری نے شکست دی تھی،دو مرتبہ انہوں نے اس سیٹ سے عمران مسعود کو شکست دی ہے، وہ مایاوتی کے دور اقتدار میں بھی کابینہ وزیر تعلیم رہے ہیں جبکہ پچھلی یوگی سرکار میں انہیں آیوش منتری بنایاگیاتھا۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کو بی جے پی چھوڑنے کا بہت ملال ہے، وہ کہتے ہیں انہیں بی جے پی چھوڑنے کا بہت افسوس ہواہے لیکن اب وہ اپنے گھر واپسی کرنا چاہتے ہیں ،لیکن اچانک تمام تیاریوں کے باوجود آج کھتولی میں ان کی پارٹی میں واپسی نہیں ہوسکی ہے، جس سے انہیں اور ان کے حامیوں میں گہرا دھچکالگاہے۔بتایا جارہاہے ان کے آیوش وزیر رہتے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کو لیکر ایک بڑا گھوٹالہ سامنے آیا تھا،جس میں سرکارکارروائی کررہی ہے اور اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے، ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کے قدم کو اس نظریہ سے بھی دیکھا جارہاہے۔ جانچ کی آنچ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کی طرف آتا دیکھ فی الحال بی جے پی نے بھی ان سے دوری بنانا شروع کر دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر