Latest News

سپریم کورٹ کے ممتاز وکیل پرشانت بھوشن بھارت جوڑو یاترا میں شامل۔

حیدرآباد:  کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اتوار کے روز تلنگانہ میں جاری رہی۔ یاترا کے 60ویں روز راہول گاندھی نے ضلع میدک کے اللہ درگ مقام سے آج صبح سے یاترا کی شروعات کی۔ یاترا کے دوران راہول نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔کانگریس قائد کی ایک جھلک دیکھنے، سڑک کی دوسری جانب عوام کی خطاریں تھیں۔ چند نوجوانوں نے راہول کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کی۔ کانگریس کے ایم پی نے مختلف عوامی گروپوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی راہول آج (اتوار) جکل میں رات میں قیام کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا پیر کے روز مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کے ممتاز وکیل وجہد کار پرشانت بھوشن نے اتوار کے روز تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ سیاسی جہد کار یوگیندر یادو کو بھی یاترا میں راہول کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی (ایم آر پی ایس) لیڈر مندا کرشنا مادیگا نے بھی یاترا کے دوران راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کانگریس قائد کے ساتھ ایس سی تحفظات میں طبقہ کی زمرہ بندی کے مطابق یہ بات چیت کی۔ یہ مسئلہ طویل عرصہ سے زیرالتواء ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر