Latest News

عوام ڈبل انجن کے دھوکہ سے بچیں، گجرات میں ہم نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورا کریں گے: راہل گاندھی۔

نئی دہلی: نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں کانگریس پارٹی مسائل پر بات کر رہی ہے اور عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ پارٹی کس طرح سے ان مسائل کو حل کرے گی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوام کے لیے کیا کچھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم گجرات کے عوام سے کئے گئے 8 وعدے پورے کریں گے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا پانچ سو روپے میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں، کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف- ہم گجرات کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ آپ کو بی جے پی کے 'ڈبل انجن کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر