Latest News

میری طرح کپڑوں کے بغیر بھی اچھی لگتی ہیں خواتین، رام دیو کا متنازعہ بیان، مہاراشٹر میں ہنگامہ، این سی پی کا ممبئی میں زبردست احتجاج۔

نئی دہلی/پونے: پتنجلی کے سربراہ رام دیو نے پونے کے ایک ہوگ کیمپ میں کہا کہ خواتین ساڑی اور شلوار سوٹ میں اچھی لگتی ہیں اور اگر وہ میری طرح کچھ نہ بھی پہنیں تو بھی اچھی لگتی ہیں۔ رام دیو کے خواتین کے تعلق سے اس بیان پر مہاراشٹر میں ہنگامہ ہے۔ این سی پی نے رام دیو کے خلاف پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ رام دیو کے خلاف مظاہرے کی قیادت ور کنگ صدر نریندر رانے اور ور کنگ صدر راکھی جادھو نے کی۔ 
مظاہرین نے رام دیو ہائے ہائے کے نعروں کے ساتھ پتلا بناکر اس کی چپلوں اور جوتوں سے پٹائی کی اور ان کے بیان کی مذمت کی۔ 
ادھر دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بھی رام دیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی خواتین سے معافی مانگیں۔ کیونکہ ان کا بیان انتہائی غیر اخلاقی اور قابل مذمت ہے۔ اس بیان سے عورتوں کی امیج کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ادھر رام دیو کے اس بیان کے بعد مہاراشٹر میں بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔
 شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے پوچھا ہے کہ امریتا فڈ نویس نے بابا کے ان تبصروں کی مخالفت کیوں نہیں کی۔ جہاں رام دیو نے یہ بیان دیا وہاں امریتا بھی موجود تھیں، ان کی موجودگی میں رام دیو نے خواتین سے کیا کہ آپ ساڑی پہن کر بھی اچھی لگتی ہیں، اور شلوار سوٹ میں بھی، اور اگر کوئی خاتون میری طرح کچھ بھی نہ پہنیں تو بھی اچھی لگتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تو لوگ سماجی پابندیوں کی خاطر پہنے لگے ہیں، پہلے بچوں کو کون کپڑے پہناتاتھا ،ہم بھی 8-10 سال کے یوں ہی ننگے پھرا کرتے تھے۔ بہر حال رام دیو کا متنازعہ بیان کوئی نیا نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر