Latest News

گجرات: الیکشن ڈیوٹی پر تعینات جوانوں میں آپس میں تصادم، گولی لگنے سے دو جوان ہلاک۔

نئی دہلی: گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے فوجیوں کے درمیان تصادم کی خبر آ رہی ہے۔ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جھڑپ کے بعد جوانوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس میں دو جوان ہلاک ہو گئے، جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ ساتھ ہی زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ جن جوانوں کے درمیان یہ تصادم ہوا اور اس کے بعد فائرنگ ہوئی وہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے تھے۔ جوان نے اپنے ساتھیوں پر اے کے 47 سے فائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ کے وقت کوئی بھی جوان ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ سینئر پولیس افسران اس معاملے کے حوالے سے جاں بحق فوجیوں کے ساتھیوں اور دیگر گروپوں کے سپاہیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر