Latest News

جماعت اسلامی ہند کے دو مخلص کارکنوں کی وفات، پوری ملت کا سانحہ ہے۔

ممبئی:  ممبئی سے مولانامحمد عارف عمری کی اطلاع کے مطاب آج شام کو مغرب کے بعد مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڈھ کے سینیئر استاد مولانا ابوالفیض اصلاحی مدنی (رکن جماعت اسلامی ہند) اور مولانا خورشید انور صاحب مقیم بھیونڈی (سکریٹری جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) اپنے آبائی وطن میں ایک ساتھ کہیں جاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا ابو الفیض اصلاحی مرحوم سے میرا طالب علمی کے زمانے سے تعلق رہا ہے، نہایت شریف النفس، متواضع اور ملی دردمندی کا پیکر تھے۔
مولانا خورشید انور مرحوم بھیونڈی میں مقیم تھے، پالگھر ضلع کا دورہ کرتے ہوئے جب کبھی وسئ روڈ سے گزرتے تو اس حقیر کو ضرور یاد کرتے، نہایت ملنسار، خوش مزاج اور اپنے مشن کے دھنی تھے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر