Latest News

دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے سال کے درمیان میں طلبہ کی تعطیلات پر کیا خفگی کا اظہار، جاری کیا یہ نیا فرمان۔

دیوبند:سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند نے ادارہ میں طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اہم اعلان جاری کیا ہے اور کہاکہ طلبہ سال کے درمیان چھٹی لینے کے رجحان کو ختم کریں اور مکمل وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کریں۔
جمعرات کے روز ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ اپنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں اور اسے مکمل کرنے کی کوشش کریں، اپنے اس وقت کی قدر کریں جو تعلیم کے لیے میسر ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ بعض طلبہ عزیز اپنے عزیز واقارب کی تقریبات، شادی بیاہ وغیرہ میں شرکت کے لیے رخصت منظور کرانے کی درخواست دیتے ہیں،جس کے سبب ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو تی ہیں، اس لئے اس سلسلہ میں آپ اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو مشورہ دیں کہ اگر وہ تقریبات میں آپ کی شرکت کو ضروری سمجھتے ہیں تو شادی وغیرہ کی تاریخ ان ایام میں طے کر یں جن ایام میں دارالعلوم دیو بند میں تعطیل رہتی ہے، مثلاَ اوائل شوال میں، عیدالاضحی کے موقع پر یا شعبان میں۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی رخصت ہو سال کے اخیر میں 75 فیصدی حاضری شمار کئے جانے کے موقع پر وہ غیر حاضری ہی شمار ہوتی ہے۔ اس لیے طلبہ تعلیم کی طرف پوری توجہ دیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر