Latest News

پُلیا سے ٹکرا کر نہر میں گرِی بائک، ایک نوجوان کی موت، دو کو کسی طرح بچایاگیا، غوطہ خوروں نے تلاش کی نوجوان کی لاش، اہل خانہ میں مچا کہرام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند سے بائک پر رشتہ داری میں جارہے تین نوجوانوں کی بائک اچانک بے قابو ہوکر نہر کی پُلیا سے ٹکرا گئی،جس کے سبب تینوں نوجوان نہر میں جاگرِا ،جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی، راہگیروں اور پاس ہی ڈیوٹی پر تعینات ہوم گارڈ کے ذریعہ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی، آناً فاناً موقع پر پہنچی پولیس نے دو نوجوان کی کو پانی سے نکال کر اسپتال میں بھرتی کرایا ،جبکہ تیسرے نوجوان کی تلاش جاری رہی، قریب پندہ گھنٹہ بعد لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،جس سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ غمگین ماحول میں نوجوان کو سپرد خاک کردیاگیا۔

موصولہ تفصیل کے مطابق دیوبند کے محلہ بیرون کوٹلہ کا باشندہ 18 سالہ فاروق ولد عبدلسلام عرف منگلو اپنے دوست محلہ شاہ ویلایت کے باشندہ حیدر اور محلہ کولہ بستی کے باشندہ عبدالرحیم کے ساتھ جمعہ کی دیر شام بذریعہ بائک مظفرنگر کے بسیڑا میں رشتہ داری میںجارہے تھے،بتایا جاتاہے کہ جب نوجوان مظفرنگر کے سیکری گاوں کے نزدیک واقع گنگ نہر پر پہنچے تو اچانک اندھیر کے سبب ان کی بائک نہر کی پُلیا سے ٹکرا گئی،جس سے بائک پر سوار تینوں نوجوان کا توازن بگڑ گیا اور وہ بہتی نہر میں جاگرِے، حادثہ کے دوران موقع پر افراتفری مچ گئی اور راہگیروں کے ذریعہ شو ر مچانے پر پاس کی ڈیوٹی پر تعینات ہوم گارڈ نے بھوپا تھانہ پولیس کو اطلاع دی،آنا ً فاناً موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کی مدد سے دو نوجوانوں کو پانی سے باہر نکالا اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا،جبکہ تیسرے نوجوان فاروق کا کافی تلاش کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا، اطلاع ملنے پر اہل خانہ بھی موقع پہنچ گئے، اس دوران پولیس کے ذریعہ غوطہ خوروں کو بلایا گیا، جنہوںنے قریب پندرہ گھنٹہ کی مشقت کے بعد ہفتہ کی دوپہر فاروق کی لاش کی برآمد کی،جس کے بعد اس کے خاندان میں کہرام مچ گیا۔ مظفرنگر پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر خاندان کے سپرد کردیا، انتہائی غمگین ماحول میں دیر شام نوجوان کو سپرد خاک کردیاگیا۔ نوجوان کی اچانک موت سے پورے محلہ کا ماحول غمگین ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر