Latest News

دیوبند میں خواجہ سراوں نے کیا پولیس چوکی کا گھیراو، پولیس کو دیا سخت انتباہ۔


دیوبند: سمیر چودھری۔
شوہر کی ظلم و زیادتی کا شکار شادی شدہ خاتون کی حمایت میں خواجہ سراو ¿ں کی تنظیم راشٹریہ مہیلا ایکتا سنگٹھن نے پولیس چوکی کاگھیراو کرکے متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف کارروائی کی مانگ کی، بصورت دیگر پولیس کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا انتباہ دیا۔ 

آج راشٹریہ مہیلا ایکتا سنگٹھن کے صدر آریہ خواجہ سرا کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواجہ سراو ¿ں نے شوہر کے ظلم و زیادتی کا شکار خاتون کی حمایت میں منگلور پولیس چوکی پہنچ کر چوکی کا گھیراو کیا اور پولیس سے خاتون کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ۔ اس دوارن انہوں نے بتایا کہ مظفر نگر ضلع کے گاوں بھیسانی کی رہنے والی سویتا کی دیوبند کوتوالی علاقے کے ہاشم پورہ گاو ں میں شادی ہوئی تھیں۔ الزام ہے کہ سویتا کے شوہر کے کسی دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کا استحصال کر رہا ہے اور اس پر ظلم و زیادتی کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ مہیلا ایکتا سنگٹھن متاثرہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ ہے اور کسی بھی قیمت پر اس کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ آریہ خواجہ سرا نے انتباہ دیا کہ اگر پولیس بلاتاخیر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی نہیں کرتی ہے تو ان کی تنظیم احتجاجی مظاہرہ کو مجبور ہوگی، جس کی ساری ذمہ داری خود پولیس کی ہوگی۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر