Latest News

مشترکہ تہذیب کی علمبردار ہے اردو، یوم اردو کے موقع پر اردو مضمون میں امتیازی کامیابی حاصل کرنےوالوں کواعزازت سے نوازا، اقراء کیریئر کاو نسلنگ کا افتتاح۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
یوم اردو کے موقع پر آئی پی ایس ڈی اسکول اور اردو بیداری فورم کے زیراہتمام مظفرنگر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز حاجی محمد شعیب کی تلاوت قرآن پاک اور محمد احمد مظفرنگری کی نعت پاک سے ہوا۔ اس دوران اقراء کیریئر کاو نسلنگ سینٹر کا افتتاح ڈاکٹر جنید حارث پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر بی اے، ایم اے اردو اور اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے اردو مضمون میں اچھے نمبرات حاصل کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر جنید حارث نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم اور روزگار کے لئے اس طرح کے کیریئر کونسلنگ مراکز قائم کرنے ہونگے تاکہ ہمارے بچوں کو آگے کی تعلیم اور ان کی رہنمائی کی جا سکے اور ان کی تعلیم کو بامقصد بنایا جا سکے ۔ اردو بیداری فورم مظفرنگر کے کنوینر شہزاد علی نے پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو بیداری فورم مظفرنگر اردو کے تئیں بیداری لانے کی جدو جہد کر رہی ہے۔اسکو ل منیجر حاجی اوصاف احمد نے کہاکہ کاونسلنگ کا نظم کیا گیا ہے تاکہ بچے اپنی تعلیم وزندگی کی ایک سمت طے کریں اور ٹارگیٹ کوحاصل کریں۔اس دوران تنظیم کے اقدامات کی ستائش کی گئی اور اردو کی بقاءو تحفظ پر زور دیا۔ہمیں اپنے بچوں کو ہندی انگریزی کے ساتھ اردو مضمون کی تعلیم کے ساتھ اردو اخبارات اردو میگزین اردو ویب سائٹس، پورٹل سے فیض اٹھانا ہوگا۔ محترمہ ثناءنسرین، انو قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اردو زبان نے مشترکہ تہذیب کی حفاظت کی ہے۔ اس موقع پراردو صحافت کے لئے ڈاکٹر تنویر گوہر اور شاہد حسینی کو’مولوی محمد باقر ‘ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اردو کتابت میں مولوی حسین احمد قاسمی، قاری سلیم ،مہربان ، صابر نظام قاسمی، ثناءنسرین لیکچرار نواب عظمت علی خان ڈگری کالج مظفرنگر اور ڈاکٹر شمشاد کو علامہ اقبال ایوارڈ،اور بی اے وایم اے کے اردو مضمون کے ساتھ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ایوارڈ سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی پروفیسر جنید حارث جامعہ ملیہ یونیورسٹی کو ان کے اردو خدمات کے لئے ولی دکنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر صداقت دیوبندی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جنید حارث شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی موجود رہے۔ نظامت کے فرائض الطاف مشعل نے انجام دئیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر