Latest News

دیوبند میں طالبہ سے چھیڑ کے ملزم کو پیٹ کر پولیس کو سونپا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسکول جارہی پندرہ سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے ملزم کو اہل خانہ نے دبوچ لیا اور مارپیٹ کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالہ کردیا، پولیس نے پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔ 
کوتوالی کے گاوں لبکری کے باشندہ شمشاد شہر کے ایک محلہ میںراج مستری کا کام کررہاتھا، الزام ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے محلہ کی ایک 15 سالہ طالبہ کو اسکول جاتے ہوئے پریشان کررہا تھا،لڑکی نے اس بابت اپنے اہل خانہ کو بتایا ،اہل خانہ نے ملزم شمشاد کو موقع پر پہنچ کر پکڑ لیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اسے کوتوالی لاکر پولیس کو سونپ دیا۔متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسوس سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر