Latest News

سہارنپور میں پولیس کے خلاف وکلاءکا زبردست احتجاج، وکیل جوڑے کے ساتھ مارپیٹ سے ناراض وکیلوں نے لگائے پولیس مردہ آباد کے نعرے۔

سہارنپور:سمیر چودھری۔
ضلع میں وکیل میاں بیوی کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ میں بہٹ پولیس کے ذریعہ رپورٹ درج نہ کرنے کی وجہ سے مشتعل وکلاءنے کورٹ روڈ جام کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔بہٹ کوتوالی علاقہ کے داو ¿د پورہ گاو ¿ں کے رہنے والے ایڈوکیٹ امت رانا اور ان کی بیوی ہمانی رانا کو گاو ¿ں کے ہی ایک فریق کے ذریعہ مارپیٹ کی گئی۔ الزام ہے کہ پولیس نے دو دن گزرنے کے باوجود رپورٹ درج نہیں کی۔ اس کے برعکس دوسری جانب سے وکیل جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جمعرات کو سہارنپور ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے وکلاءنے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایڈووکیٹ کورٹ گیٹ کے سامنے کورٹ روڈ پر پہنچ گئے اور انسانی زنجیر بنا کر روڈ جام کرکے پولیس کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔اس دوران وکلاءنے پولیس مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے، بہٹ انسپکٹر کے خلاف کارروائی اور متاثرہ ایڈوکیٹ جوڑے کی رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جام رہنے کی وجہ سے کورٹ روڈ پر گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا۔بعد ازاں اے ایس پی پریتی یادو نے موقع پر پہنچ کر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات کی اور معاملے کی جانچ کرانے کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وکلاءنے جام کھول دیا۔وکلاءنے پولیس لائن جا کر ایس ایس پی سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے انسپکٹر بہٹ کو فوراً کی جانچ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وکلائکو مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر