Latest News

ایران میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد عناصر کا حملہ، گولی لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک، دس زخمی۔

نئی دہلی: ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد عناصر کی جانب سے گولی چلنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی ار این اے کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح اور دہشت گرد عناصر ایذہ شہر کے ایک مرکزی بازار میں پہنچے اور وہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے پانچ افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے۔
خوزستان کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ حملہ آوروں نے شام 5:30 بجے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد، ایک عورت اور ایک لڑکی شامل ہے۔ حیاتی نے کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال اب پرسکون ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر