لکھنؤ: اشتعال انگیز تقریر کیس میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی درخواست کو الہٰ آباد ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے۔
دراصل اعظم خان نے ہائی کورٹ میں 2019 کے مقدمہ کی سماعت پر روک لگانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ دوسری طرف رام پور کی خصوصی عدالت نے اکتوبر 2022 میں انھیں قصوروار ٹھہرایا اور 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سے پہلے 11 نومبر کو نفرت انگیز تقاریر کیس میں سزا کے خلاف اعظم خان کی اپیل مسترد ہونے کے بعد رام پور صدر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا تھا۔اس دوران اعظم خان کو ہائی کورٹ سے مایوسی ہوئی اور ہائی کورٹ نے نفرت انگیز تقریر کیس میں ان کی درخواست مسترد کر دی۔
0 Comments