Latest News

کارگل کی جامع مسجد میں اچانک لگی زبردست آگ، پوری مسجد آگ کی زد میں، آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش جاری۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے زیر انتظام لداخ علاقے کے ضلع کاگل کی ایک بڑی مسجد میں نا معلوم وجوہات کے سبب بدھ کی دیر رات اچانک زبردست آگ لگ گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جامع مسجد کارگل کے علاقے دراس میں ہے اور آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پوری مسجد آگ شعلوں میں دہک رہی ہے۔
لوگوں نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ پولیس، مقامی باشندے اور فائر مین آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

خبر کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر