Latest News

برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کی سالگرہ کی مبارکباد۔

ممبئی:  دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ایک خاص تھیم کے ذریعہ شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔ 
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے چہارشنبہ کو اپنی ۵۷ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر برج خلیفہ بالی ووڈ اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد سے جگمگا اٹھا۔ ‘ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ خان، ہیپی برتھ ڈے پٹن، وی لو یو’ ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ خصوصی مبارکباد دی گئی۔اس کے علاوہ، 1995 میں، انہوں نے شاہ رخ کی فلم ‘دل والے دُلہنیا لے جائیں گے’ کا گانا ‘تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم’ چلایا۔ اس سے متعلق ویڈیو برج خلیفہ کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی۔ فی الحال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سال ۲۰۱۹، ۲۰۲۰، ۲۰۲۱ میں بھی انہیں برج خلیفہ کی طویل عمارت پر ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ’سالگرہ‘ کی مبارک باد دی جاچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر