سہارنپور: سہارنپور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوۓ ۴۸ گھنٹوں کے اندر سات ماہ کے اغوا کیے گئے شیر خوار پچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔ ایس ایس پی سہارنپور ویپن تاڑا نے بچے کو متاثر کی ماں کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ایک بدمعاش کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی جی پی اتر پردیش نے پوری پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ ڈی آئی جی رینج سدھیر کمار نے بھی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر وین تاڑا نے بلائی گئی پریس کانفرنس میں پورے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ۱۴ نومبرکی رات ۱۲ بجے تھانہ صدر بازار کے تحت آنے والے مشن کمپاونڈ میں بھیک مانگنے والی ایک خاتون حنا سے بدمعاش اس کے سات ماہ کے بچے کو چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوئی تھی۔ ملزم علی پور روڈ کی طرف بھاگا تھا۔ پولیس نے کیمروں کے فونیچ کھنگالے، پتہ چلا کہ ملزم کچھ دور تک پیدل گیا اور بعد میں ایک کار میں سوار ہوا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ بچہ کو بحفاظت برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ تینوں ٹیموں نے مل کر آج انبہٹہ چاند، بڑگاؤں روڈ سے ملزم کلدیپ اور اُسکے ایک ساتھی اومپال کو گرفتار کرلیا اور بچے کو بھی بحفاظت برآمد کر لی۔ اغوا بچے کو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ پو چھ کچھ میں ملزم نے بتایا کہ ہم نے غریب پریواروں کے بچے اٹھانے کی اسکیم بنائی تھی، ہم نے بچہ کو دو لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔
ڈی جی پی اتر پردیش نے پولیس کی جانب سے تیز کارروائی، بچہ کی برآمدگی اور ملزمین کوگرفتار والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور سہار نپور رینج کے ڈی آئی جی سدھیر کمار نے پچاس ہزار روپے کا انعام دیا ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments