Latest News

وزیرِ اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سرونٹ کوارٹر میں جواں سال لڑکی کی پھانسی لگا خودکشی، مچی افرا تفری۔

دہرادون: جمعرات کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے سرونٹ کوارٹر میں ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ سلیکا (24) رودرپریاگ ضلع کی رہنے والی بتائی جاتی ہے۔ معلومات کے مطابق لڑکی کے گھر والے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں گایوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ لڑکی کی خودکشی کی اطلاع سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں افرا تفری مچ گئی۔
موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایمبولینس کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ کینٹ انسپکٹر راجندر راوت نے بتایا کہ خودکشی کے پیچھے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے.
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکی یہاں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی تھی۔ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ کمرے سے ملنے والی کتابوں سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ لڑکی پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر