Latest News

اسکول پہنچ کر ماسٹر جی بنے ضلع تعلیمی آفیسر، بچوں سے کئے مختلف سوالات، تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر امبریش کمار نے پیر کو اپر پرائمری اسکول سلطان پور کا اچانک معائنہ کیا اور طلبہ کو بہتر تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت دی،ساتھ اساتذہ کو بھی خصوصی نصیحت کرتے ہوئے اسکول کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور بچوں سے مختلف قسم کے سوالات کئے اور استاذ کی طرح ان سے کتاب پڑھواکر سنی۔ 
آج بی ایس اے امبریش کمار اچانک علاقہ کے موضع سلطان پورہ میں واقع جونیئر ہائی اسکول میں پہنچے اور وہاں انہوں نے تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کلاس روم، مینا اسٹیج، کچن گارڈن اور لائبریری وغیرہ کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ کلاسوں میں پہنچ طلبہ وطالبات سے گرین بورڈ پر ریاضی اور سائنس کے سوالات بھی پوچھے ،ساتھ ہی بچوں سے کتابیں نکلواکر انہیں پڑھواکر سنا اور اطمینان کااظہارکرتے ہوئے بچوں کی ضروری نصیحتیں کیں، اس دوران بی ایس اے نے اساتذہ اور اسکول کے ذمہ داران کو بھی ضروری ہدایت دیں۔ اس دوران بی ایس اے نے بلاک ایجوکیشن آفیسر سنجے ڈبرال اور اسکول میں موجود اساتذہ سے طلباءکو بہتر تعلیم دینے پر زور دیا۔
 اس موقع پر گاوں کے پردھان انل کمار، اے آر پی پربھات یادو، پردیپ شرما، سید وجاہت شاہ، خورشید احمد صدیقی، نجم صدیقی، ریچا شرما، شاہ فیصل مسعودی، اوم ویر اور منظور احمد وغیرہ اساتذہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر