Latest News

دیوبند کے نوجوان شاعر ولی وقاص کی آکاشوانی خصوصی پروگرام میں شرکت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دہلی میں واقع اکاشوانی اردو بھون میں ایک شعری پروگرام منعقد ہوا، جس میں دیوبند سے نوجوان شاعر ولی وقاص نے شرکت کی۔ پیرکے روز آکاشوانی اردو بھون میں منعقد اس خصوصی شعری پرگرام میں ملک کے کئی معروف شعراءنے شرکت کی، جس میں شاعرخالد اخلاق، ضمیر ہاپوڑی کے علاوہ دیوبند سے ولی وقاص شامل ہوئے۔پروگرام کی نظامت محترمہ صبیحہ نے کی۔پرگرام کے انچارج اور آرگنائزر جناب مبین خان رہے۔
دیوبند سے آکاشوانی کے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے پر دیوبند کی ادبی شخصیات نے شاعر ولی وقاص کو مبارکباد دی۔ مبارک باد دینے والوں میں ماسٹر شمیم کرتپوری، زہیر احمد زہیر، کاشف اختر، عیاض قاسمی، شیراز احمد،معاویہ خالد، صائم عثمانی، فیصل عثمانی اور نبیل مسعودی وغیرہ شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر