Latest News

اپنے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کریں مسلمان: قاری عبد القدوس ھادی قاضی شہر کانپور، سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔

کانپور: شکیب الاسلام۔
 شہری جمیعت علماء کانپور کے زیر اہتمام قاضی شہر کانپور حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی صدر جمیعۃعلماء کانپور و کارگزار جنرل سکریٹری جمعیت علماء اتر پردیش کی صدارت اور سرپرستی میں جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ کا انعقاد کانپور دیہات ضلع کے قصبہ گجنیر مسجد اقراء میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی شہر حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی نے کہا کہ آج جس طرح برائیاں بڑھتی جارہی ہیں اس سے باشعور طبقہ اور علماء میں بے چینی ہے اب ہمیں سوچنا اور فکر کرنا ہوگا کہ ہم اپنے معاشرے کی اصلاح کسطرح کریں آج ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ہے ان کے حق مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پہلے کے زمانے میں لوگ بزرگوں اور بڑوں کی باتیں مانتے تھے اور اپنے مسئلے حل کر لیا کرتے تھے لیکن آج کوئی کسی کی سننے والا نہیں ہے ہر شخص ایک دوسرے کی حق تلفی کی کوشش میں لگا ہوا آج ہمارے معاشرے میں ایسا کوئی نظام نہیں ہے جس سے مسائل کو حل کیا جا سکے ہمارے پاس روزانہ گھریلو اور ازدواجی مسئلے آتے ہیں ہماری گزارش ہے کہ والدین اپنی زندگی میں سب کا حق ادا کردیں وراثت تقسیم کردیں ،اکثر والدین کے مرنے کے بعد مسائل پیدا ہوتے ہیں ، والدین کے مرنے کے بعد بیٹے بہنوں کا حق ادا نہیں کرتے اگر اپنی زندگی میں سب کا حق ادا کردیں گے تو سب سکون سے رہیں گے آج ہمارے سامنے ایک نیا مسئلہ موبائل کا پیدا ہوگیا ہے موبائل کے غلط استعمال سے نوجوان برباد ہو رہے ہیں اب وہ نہ دین کے رہے نہ دنیا کے ، والدین اپنے بچوں بچیوں کے موبائل کے استعمال پر نظر رکھیں ، آج دولتمند لوگ شادیوں میں بےپناہ غیر ضروری اخراجات کرتے ہیں اور جہیز بھی زیادہ لیتے اور دیتے ہیں اس کا اثر غریب لوگوں پر پڑتا ہے اور نیک ، صلح اور تعلیم یافتہ لڑکیوں کے رشتے دولت اور جہیز نہ ہونے کے سبب طے نہیں ہو پاتے ہیں اس لئے لڑکے اور لڑکیاں غلط راستے پر چلنے پر مجبور ہیں آج فیس بک وغیرہ پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دوستی کے ساتھ اپنی مرضی سے رشتہ بنا رہے ہیں جو آگے چل کر مسائل پیدا کرتے ہیں والدین اپنے بچوں کو پیار سے سمجھائیں شادی بیاہ میں ان کی مرضی کا خیال رکھیں گھریلو اور ازدواجی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی بہتر انتظام کریں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دی ہمیں غلط کاموں سے معاشرے کو روکنا ہی پڑے گا اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو آپ کا کوئی گھر محفوظ نہیں رہے گا جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا محمد کفیل اشرف لکھنؤ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل دنیا میں بے شمار برائیاں تھیں آپ کے آنے کے بعد دنیا کا نظام صالح ہوگیا ہمارے نبی کا یہ مرتبہ ہے کہ رہتی دنیا تک آپ کا ذکر ہوتا رہے گا کیوں کہ اللہ تعالی نے آپ کا ذکر بلند کر دیا مولانا نے کہا کہ ایک دن کی اذان میں کئی بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتا ہے اور نمازوں میں بھی آپ کانام نامی آتا ہے اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ایک دن میں بیشمار مرتبہ لیا جاتا ہے اللہ تعالی نے آپ کو کتاب والا بنایا قلم والا بنایا ، اللہ نے ہمیں کتاب دی ہے اور قلم دیا ہے لیکن ہم نے کتاب چھوڑ دی اور ہم نے قلم چھوڑ دیا ہمارا فرض ہے کہ ہم تعلیم حاصل کریں سبھی زبانیں سیکھنا ہم پر لازم ہے ۔ آج ہم اپنے اسلاف کے بارے میں نہیں جانتے خواجہ معین الدین چشتی کو نہیں جانتے نظام الدین اولیاء کو نہیں جانتے آج جو دین ہم کو ملا وہ انہی کی دعوت و تبلیغ کا ثمرہ ہے لیکن آج ہم نے دین کو صرف عبادت میں محصور کر دیا ہے جبکہ اصل دین یہ ہے کہ حقوق العباد ادا کیا جائے اگر کسی نے قرضہ لیا ہے اور وعدے کے مطابق ادا نہ کیا تو عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہم اپنے بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مہطرات اور بیٹیوں کی باتیں بتائیں ، آج کل ہماری بیٹیاں اپنے بچوں کے نام ٹی وی سیریل میں دیکھ دیکھ کر رکھ رہی ہیں جن کا مطلب بہت ذلت آمیز ہوتا ہے جیسے احان ، رہان ، ذہان،مرہا،ارہا وغیرہ ، مولانا نے کہا کہ اپنے بچوں کے نام علماء کے مشورے سے رکھیں اپنے بچے بچیوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور قرآن سکھائیں مولانا کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔

اس سے قبل مولانا نعمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں سے درخواست کی کہ کہ ہم سبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر چلیں اور ان کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں، اس موقع پر مولانا نعمت اللہ، مفتی شاہد قاسمی ، حافظ نصیر قاری اسرار احمد ، سیف الاسلام عبدالماجدقاسمی، وغیرہ نے شرکت کی۔حاجی حافظ امتیاز راعنی کی کوششوں اور تعاون سے اس شاندار اجلاس کا انعقاد ہوا جلسہ میں اہلیان گجنیر کے علاوہ گجنیر کے اطراف کی معزز شخصیات اور عوام نے شرکت کی، مولانا شاکر قاسمی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر