Latest News

ٹیپو جینتی کے بعد ہبلی عیدگاہ میں گئو موتر کا چھڑکائو، رام سینا کے اراکین کی میدان کو ’شدھ‘ کرنے کی کوشش ،سلطان کو جنونی قرار دیا۔

ہبلی: ایک ہندو تنظیم نے جمعہ کو ٹیپو سلطان جینتی تقریبات کے بعد کرناٹک کے ہبلی میں عیدگاہ گراؤنڈ کو’شدھ’ کرنے کے لیے گئو موترکا چھڑکاؤ کیا۔ اس واقعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ترقی پسند دانشوروں کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی ہے۔خبررساں ایجنسی آئ اے این ایس کےمطابق سری رام سینا کے ممبران عیدگاہ گراؤنڈ کے احاطے میں کنک جینتی منانے کے لیے جمع ہوئے اور میدان کو شدھ کرنے کے لیے گئو موٹر چھڑکا کیونکہ یہاں ٹیپو جینتی منائ گئ تھی۔سری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے کہا کہ ٹیپو سلطان ایک مذہبی جنونی تھا اور ان کا یوم پیدائش منانے سے گراؤنڈ ناپاک ہوگیاٹیپو جینتی منانے کے بعد ہندو تنظیموں نے کنک جینتی منانے کی اجازت مانگی ہے۔ شری رام سینا کے ارکان نے جشن کے لیے عیدگاہ گراؤنڈ میں ایک پنڈال لگایا۔نگرنگم نے تقریب کے لیے تین گھنٹے کی اجازت دی تھی۔ پرمود متالک نے کہا کہ سماجی مصلح کنک داس نے سماج کو ایک عظیم پیغام دیا تھا۔متالک نے دعویٰ کیا کہ ’’سیاستدان ذات پات اور مذہب کے نام پر معاشرے کا امن تباہ کررہے ہیں‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر