Latest News

’مجھے روزانہ دوتین کلو گالیاں پڑتی ہیں‘، تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کا شکوہ، ریاست میں کنول کھلنے کے لئے حالات کو بتایا سازگار۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کا درد ہفتہ کو تلنگانہ کی ریلی میں کھل کر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ دو تین کلو گالیاں پڑتی ہیں۔ مودی کا اشارہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، کی طرف تھاجن کا انہوں نے نام نہیں لیا۔ کے سی آر کا نام لیے بغیر پی ایم نے ان پر بدعنوانی اور خاندانی سیاست کا الزام لگایا۔ پی ایم نے کہا کہ ریاست کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں "لوگ پہلے ہوں، خاندان نہیں”۔پی ایم مودی ہفتے کے روز تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے آئے تھے۔ پہلے کی طرح، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے پی ایم مودی کا استقبال نہیں کیا۔ ۔۔ تلنگانہ میں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی وہاں پوری طاقت لگا رہی ہے۔ پی ایم مودی بھی تلنگانہ کے اکثر دورے کر رہے ہیں، لیکن زیادہ تر پروگرام مرکزی اسکیموں کے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ کئی بار لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں بہت محنت کرنے کے باوجود نہیں تھکتا۔ میرا جواب ہے، "میں نہیں تھکتا کیونکہ میں ہر روز 2-3 کلو گالی کھاتا ہوں.. بھگوان نے مجھے اس طرح نوازا ہے کہ یہ مجھ میں طاقت میں بدل جاتی ہے۔”مودی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے نام پر پارٹی کی بنیاد رکھنے والے عہدوں کے مزے لوٹ رہے ہیں اور تلنگانہ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے۔اے پی کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر آمد کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے پوری ر یاستی حکومت سرگرم ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ترقیاتی پروگراموں میں شرکت پر انہیں مسرت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کارکنوں کی کارکردگی نے انہیں نیا جوش فراہم کیاہے۔ بی جے پی کارکنان یہاں ہو رہی ناانصافیوں کے خلاف سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کمل کے کھلنے کے لئے حالات موزوں نظرآرہے ہیں۔ وزیر اعظم کے وشاکھاپٹنم کا دورہ کی تکمیل کے بعد بیگم پیٹ ایرپوٹ پہنچے پر ان کا گورنر تمیلی سائی، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی جے پی کے کئی لیڈروں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔وزیر سرینواس یادو نے ریاستی حکومت کی جانب سے مودی کا خیرمقدم کیا۔ مودی کے دورہ کے پیش نظر بیگم پیٹ کے اطراف سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر