Latest News

ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کےلیے ۶۶ فیصد ووٹنگ۔

شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا ہے ریاست میں شام پانچ بجے تک 65.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ سرمور ضلع میں 72.35 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ سب سے کم کنور میں 62 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام 5 بجے تک شملہ میں 65.66 فیصد، سولن میں 68.48 فیصد، بلاسپور میں 65.72 فیصد، منڈی میں 66.75 فیصد، حمیرپور میں 64.74 فیصد، اونا میں 67.67 فیصد، کانگڑا میں 63.95 فیصد، چمبا میں 63.09 فیصد، کلو میں 64.59 فیصد، لاہول اسپیتی میں 67.50 فیصد، سرمور میں 72.35 فیصد اور کنور میں 62 فیصد ووٹنگ ہوئی۔دنیا کا سب سے اونچا پولنگ مرکز ہماچل پردیش میں واقع ہے جہاں آج ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔ یہ پولنگ مرکز تاشیگنگ میں موجود ہے جہاں 52 ووٹرس میں سے 51 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یعنی یہاں 98.08 فیصد ووٹنگ درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے ووٹروں سے جمہوریت کے تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ’’آج ہماچل پردیش کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ کا دن ہے۔ میں دیو بھومی کے تمام ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لنے اور نیا ریکارڈ بنانے کی گزارش کرتا ہوں‘‘۔ وزیراعظم نے ان نوجوان ووٹرز کو بھی مبارکباد دی جو پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا اس موقع پر پہلی بار ووٹنگ کرنےوالے ریاست کے ان تمام نوجوانوں کو میری خصوصی مبارکباد۔بتادیں کہ ریاست میں صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے۔ ریاست کی 68 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 412 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر