Latest News

معروف صحافی رویش کمار سے پانچ رکنی وفد کی ملاقات، جالے آنے کی دعوت۔

دربھنگہ: محمد رفیع ساگر۔
موجودہ صحافت کو جس راستے پر چلانے کی کوشش ہو رہی ہے اگر اس کو اسی طرح چلتا ہوا دیکھنے کی عادت ہم نے نہیں چھوڑی تو پھر ملک کے سیکولر کردار کی حفاظت کے لئے کی جانے والی ہماری تمام کوششیں دم توڑ دیں گی لیکن اسی کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ اگر صحافت کے موجودہ ہو ہنگامے اور غیر یقینی والے ماحول میں رویش کمار جیسے صحافی اپنی ذمہ داریاں خود اعتمادی وجوابدہی سے نبھاتے رہیں گے ان تمام سازشوں کا دم گھٹتا رہے گا جو ملک کو اس کے سیلولر ڈگر سے دور ہٹانے کے لئے رچی جا رہی ہیں یہ باتیں علم وادب کی بستی جالے کی پانچ نفری ٹیم نے اپنے صحافتی کردار سے دنیا بھر کو متاثر کرنے والے موجودہ وقت کے سنجیدہ،بے باک اور ذمہ دار صحافی رویش کمار سے ان کی رہائش گاہ موتیہاری ضلع کے جیتوار پور میں ایک اہم ملاقات کے بعد اپنے تاثرات میں کہیں،بتادیں کے کہ اس ٹیم میں اسلامک مشن اسکول جالے کے ڈائریکٹر اور آزاد صحافی مولانا ارشد فیضی قاسمی،دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے ناظم تعلیمات مولانا مفتی عامر مظہری،سینئر کانگریسی لیڈر محمد عامر اقبال،موقر سیاسی وسماجی لیڈر محمد صادق آرزو اور ہندوستان ہارڈ ویئر والکٹرانک کے پروپرائٹر عمر عبداللہ عرف نشاط احمد نیازی شامل تھے،اس تاریخی ملاقات کے دوران جہاں رویش کمار سے بہت مختصر لمحے میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی وہیں انہیں علم وادب کی تاریخی سرزمین پر بہت جلد منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں آنے کی دعوت بھی دی گئی،فوری طور پر اگرچہ اپنی مشغولی کا حوالہ دے کر انہوں نے کوئی مثبت اشارہ نہیں دیا ہے لیکن ٹیم میں شامل افراد اس کو یقینی بنانے کی جد وجہد میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر