Latest News

مفتی رفیع عثمانی کراچی میں سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں سرکردہ شخصیات کی شرکت۔

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کو دارالعلوم کراچی کے احاطے میں ان کے والدین کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی جو طویل علالت کے بعد جمعے کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے انہیں اتوار کو دارالعلوم کراچی کے احاطے میں ان کے والد مفتی شفیع عثمانی اور والدہ محترمہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اس سے قبل مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے بھائی شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، حافظ نعیم الرحمٰن، اورنگزیب فاروقی سمیت علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر