Latest News

ماسٹر عفان کٹی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کانگریس لیڈر مسٹر راہل گاندھی کی تصویر بنائی۔

پریس ریلیز: گزشتہ دنوں"انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ، لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ اور ایشیاء بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والے کیوب ماسٹر عفان کٹی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس لیڈر مسٹر راہل گاندھی کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر روبک کیوب کی مدد سے مسٹر راہل گاندھی کی تصویر صرف اور صرف سات منٹوں میں بنا کر پیش کر دیا۔
اس مظاہرے کے وقت عارف نسیم خان کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے مسٹر راہل گاندھی سمیت سبھی حاضرین نے ماسٹر عفان کٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بعدازاں مسٹر راہل گاندھی کے ہاتھوں عفان کو ایک خوبصورت سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر عفان کے والد رفیق کٹی بھی موجود تھے عیاں رہے کہ گزشتہ دنوں عفان کٹی نے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر و سٹیزن کیمپس کے روح رواں، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کی دعوت پر مالیگاؤں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور یہیں اس بات کی خواہش ظاہر کی تھی کہ نفرت چھوڑو بھارت جوڑو تحریک کے سرخیل مسٹر راہل گاندھی کی تصویر بنائیں گے اور اسے کر بھی دکھایا اس اچیومنٹ پر ڈاکٹر موصوف کے علاوہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے اراکین نے بھی عفان کٹی کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر