Latest News

خیر خواہی کا جذبہ صالح معاشرے کی تشکیل کا ضامن ہوتا ہے، دارالعلوم وقف دیوبند میں طلبہ کے درمیان لحاف تقسیم کے موقع پر مولانا محمد سفیان قاسمی کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں موسم گرما کے مدنظر طلبہ کے مابین لحاف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ادارہ کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہاکہ تعاون ہمدردی اور خیر خواہی کا جذبہ ایک صالح معاشرے کی تشکیل کا ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا اہم ترین حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی خدمت خلق سے لبریز ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات طیبہ میں خلق خدا سے محبت اور ہمدردی کی خوب تاکید فرمائی اور اس تعلق سے بنیادی طور پر امت کو ایک اصول سے روشناس کراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ دین خیر خواہی کا نام ہے اور ایک دوسری حدیث کا مفہوم ہے کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم وتعلم کے ساتھ خدمت خلق کے مظاہر بھی خوب نظر آتے ہیں، جس کے تحت اداروں میں جہاں طلبہ کے کھانے پینے رہنے سہنے وغیرہ کے انتظامات کئے جاتے ہیں، وہیں موسم سرما کی آمد کے پیش نظر لحاف کا انتظام بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ تاکہ طلبہ مکمل یکسوئی کے ساتھ تعلیم وتعلم درس وتکرار جیسے روحانی نظام سے وابستہ رہ کر کتب سے فیض حاصل کر سکیں۔ طلبہ کو ایسے اسباب ووسائل فراہم کئے جائیں جن سے موسم کی شدت ان کے مقصد کی تکمیل کی راہ میں حائل نہ ہوسکیں۔ضرورتمند طلبہ کے مابین لحاف کی تقسیم انہی اسباب کی فراہمی کے باب میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔جس کے پیش نظر آج دار العلوم وقف دیوبند میں حسب روایت طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے ما بین لحاف تقسیم کئے گئے، اس امید کے ساتھ کہ حق تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں گے۔ تقسیم لحاف کے اس عمل میں مہتمم موصوف کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر