Latest News

دیوبند کی بیٹی علمہ عمران نے اردو مضمون میں جے آر ایف یوجی سی نیٹ میں حاصل کی شاندار کامیابی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں پہلی مرتبہ اردو مضمون کی طالبہ علمہ عمران نے پی ایچ ڈی کے لئے ہونے والی جے آر ایف یو جی سی نیٹ امتحان کو 72فیصد نمبرات حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ امتحان سال میں دو مرتبہ ہوتے ہیں، اس امتحان میں لاکھوں طلبہ و طالبات میں سے اُردو مضمون کے ملک بھر کے 6 ہزار بچوں نے حصہ لیا تھا اور اس میں اوبی سی کٹیگری میں 25 بچوں نے جے آر ایف سے پاس کیا ہے۔ جس میں دیوبند کے محلہ نیچل گڑھ کے باشندہ عمران کی بیٹی علمہ عمران نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

اس کے تحت علمہ ہندوستان کی کسی بھی بڑی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتی ہیں، وہاں سے پی ایچ ڈی 5سالہ کورس کے دوران علمہ کو ہر مہینہ اسکالر شپ بھی ملے گی ۔ اب وہ اردو زبان میں کسی بھی مضمون پر پی ایچ ڈی کرسکتی ہیں۔علمہ نہایت محنتی بچی ہے اور اسے اردو سے بے پناہ محبت ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال اس نے ایم اے اردو میں میرٹھ آف میرٹھ ٹاپ کیا تھا۔
علمہ کی اس بڑی کامیابی پر نامور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، سید وجاہت شاہ، شمیم کرتپوری، خورشید احمد صدیقی، منصر عظیم عثمانی، شاہ فیصل مسعودی، محمد اسعد صدیقی، نجم احمد صدیقی، توصیف احمد قریشی، منزہ پروین، روبی، شہلا راحت، شائستہ پروین وغیرہ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر