Latest News

کل پانچ گھنٹے دیوبند میں رہے گیں ریلوے وزیر، صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹرین سے پہنچے گیں، ریلوے اسٹیشن کی تعمیرات کا جائزہ لیں گے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو پیر کے روز دیوبند پہنچے گیں۔ دیوبند میں ریلوے کے وزیر کی آمد کے مد نظر مقامی انتظامیہ اور بی جے پی کے لیڈر وکارکنان تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔
اتوار کے روز دیوبند کے ریلوے اسٹیشن ریلوے روڑ اور دیوی کنڈ کے میدان میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈران بھی انتظامات کئے جانے میں مصروف نظر آئے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو کل پیر کی صبح 8:30 بجے بذریعہ ٹرین دہلی سے دیوبند پہنچے گے۔ وزیر موصوف ریلوے اسٹیشن پر چلنے والے تعمیری کاموں کا جائزہ لیں گے اور ایسا قیاس کیا جارہا ہے کہ زیر تعمیر دیوبند روڑکی ریلوے لائن کا بھی ریلوے کے وزیر معائنہ کرسکتے ہیں۔
بعد ازاں اشونی وشنو ترپور بالا سندری مندر جائیں گے اور کچھ دیر پوجا اور درشن وغیرہ کرنے کے بعد منڈل کے صدور کے ساتھ میٹنگ میں شامل ہونگے۔ اس موقع پر وزیر ریل بی جے پی لیڈران اور کارکنان سے خطاب کریں گے اور ریل منتری بوتھ سطح کی میٹنگ بھی کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ اپنے اس دورہ کے دوران ریلوے کے وزیر دیوبند کے لئے کوئی اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ مذکورہ تمام مصروفیات اور پروگراموں میں شمولیت کے بعد ریلوے کے وزیر دوپہر 1:30nبجے بذریعہ کار رام پور منہیاران جائیں گے جہاں ان کی موجودگی میں کئی پروگرام منعقد ہوں گے۔بعد ازاں وزیر موصوف سہارنپور جائیں گے جہاں پہلے ہی سے ان سے متعلق کئی پروگرام طے ہیں۔
انتظامیہ اور بی جے پی لیڈران کی تیاریوں کے درمیان ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ دیوی کنڈ کے میدان اور بالا سندری دیوی کے مندر کے آس پاس سبھی ممکنہ مقاما ت پر تمام انتظامات کو آخری شکل اور چست درست کیا جارہا ہے۔ ریلوے روڑ چونکہ کافی دنوں سے خستہ حال ہے اس لئے سڑک پر تمام گڈھوں کو بھر کر سڑک کو درست کئے جانے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب وزیر ریل کی دیوبندآمد کے مد نظر حفاظتی انتظامات کے بھی پختہ بندو بست کئے جارہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر