Latest News

کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل بلاک کرنے کا حکم۔

بنگلورو: بنگلورو کی ایک عدالت نے کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل کو عارضی طور پر مسدود (بلاک) کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایک میوزک کمپنی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں فلم کے جی ایف 2 کا گانا چلانے پر پارٹی کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ایم نوین کمار، جو ایم آر ٹی میوزک کمپنی کا انتظام چلاتے ہیں، نے راہول گاندھی سمیت تین کانگریس لیڈروں کے خلاف مبینہ طور پر سوپر ہٹ کنڑ فلم کے جی ایف 2 کا میوزک استعمال کرنے کے الزام میں شکایت درج کروائی۔ انہوں نے ، جس نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر یہ شکایت درج کرائی تھی۔بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل ہونے سے پہلے کرناٹک میں جاری تھی جس کے دوران مبینہ طور پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا۔عدالت نے بھارت جوڑو یاترا مہم کے ٹویٹر ہینڈل کو بھی عارضی طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر