Latest News

ریلوے وزیر کے اعلان بعد دیوبند میں پہلی مرتبہ رُکی سپرفاسٹ، سہارنپور دہلی سپر فاسٹ ایکسپریس کااسٹاپیج ملنے سے علاقہ میں خوشی کاماحول۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور ضلع میں اپنے دو روزہ دورے پر آئے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے دیوبند کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے، سہارنپور سے بن کر دہلی تک چلنے والی سپر فاسٹ ایکسپریس اب دیوبند میں بھی اس کا اسٹوپیج ہوگا۔ اس سے یہاں کے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی۔

گزشتہ 9ستمبر کو ٹرین نمبر 20411-12سہارنپور دہلی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کا نیا تحفہ ملا تھا، یہ ٹرین سہارنپور سے شام کے وقت 7:15بجے روانہ ہوتی ہے ، یہاں سے چلنے کے بعد مظفرنگر میرٹھ اور غازی آباد اسٹیشن پر رک کر دہلی چلی جاتی ہے، گزشتہ کل مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو ضلع سہارنپور میں دو روزہ دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے پہلے دیوبند ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر موصوف کے سامنے دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں نے سہارنپوردہلی سپر فاسٹ ایکسپریس کا اسٹوپیج دیوبند میں کرنے کا مطالبہ رکھا۔ انہو ںنے کہا کہ اس ٹرین کے دیوبند میں رکنے سے لوگو ںکو بڑی راحت ملے گی جس پر وزیر موصوف نے لوگوں کے مطالبہ کو فوراً پوراکیا اور دیر شام ریلوے بورڈ کی جانب سے مکتوب جاری کردیاگیا۔ 
ریلوے بورڈ سے جاری مکتوب کے مطابق ٹرین نمبر 20411-12سہارنپور دہلی سپرفاسٹ ایکسپریس اب دیوبند ریلوے اسٹیشن پر رک کر چلے گی۔ آج جیسے ہی سہارنپور دہلی سپرفاسٹ ایکسپریس 12بجے دیوبند ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے ٹرین کے پائلٹ کا استقبال کیا اور ساتھ ہی ہری جھنڈی دکھاکر سہارنپور کے لئے روانہ کیا گیا، گزشتہ کل وزیر ریل نے دہلی سے سہارنپور کے لئے ایک میمو سپرفاسٹ ٹرین کا تحفہ دینے سے علاقہ کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے ، آج ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے دیوبند ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی پہلی آمد پر پائلٹ کو پھولوں کا گلدستہ اور گلے میں مالا ڈال کر اس کا استقبال کیا۔
اس دوران کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ دہلی آنے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لئے میمو سپر فاسٹ ٹرین کا اسٹوپیج دے کر وزیر موصوف نے عوام کو عزت بخشی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ دہلی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اب ایک اور سہولت مل گئی ہے۔ کنور برجیش سنگھ نے مرکزی وزیر ریل اشونی وشنو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے کئے گئے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیا گیا اور اس کو پوراکردیا گیا۔ انہو ںنے کہا کہ جلد ہی ٹرین میں اے سی کوچ کا بھی نظم کیا جائے گا۔ ان کے فون کے بعد وزیر ریل نے یقین دہانی کرائی ہے۔ اس دوران کارکنان نے دیوبند کو تحفہ دینے کے لئے کنور برجیش سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلاک پرمکھ کے نمائندے وجے تیاگی ، چودھری چرن سنگھ، کیشپ ، راہل، وپن گرگ، آلوک کھٹیک، ارون گپتا، چودھری پرویندر سنگھ، وجیش کنسل وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر