Latest News

میگھالیہ میں پولس فائرنگ سے۶؍ہلاک، آسام۔ میگھالیہ سرحد پر کشیدگی، ۷؍اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل۔

گوہاٹی: آسام میگھالیہ سرحد پر منگل کی صبح پولس فائرنگ میں ۶؍ لوگوں کی موت ہوگئی ہے، مرنے والوں میں آسام کا ایک فاریسٹ گارڈ بھی ہے، بتایا جارہا ہے کہ سرحد سے متصل جنگل سے کچھ لوگ ٹرک سے تسکری کرکے لکڑی لے جارہے تھے، آسام پولس اور فاریسٹ شعبہ نے انہیں مغربی جینتیہ ہلس کے مکروہ میں روکا تو فائرنگ شروع کردی۔ آسام-میگھالیہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے میگھالیہ ریاست کے ۷ اضلاع میں اگلے ۴۸گھنٹوں کے لئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت شیلانگ میں منعقد ہونے والے چیری بلاسم فیسٹیول کا ادبی پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکام کو خدشہ ہے کہ پیغام رسانی کے نظام جیسے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب وغیرہ کو تصاویر، ویڈیواور پڑھنے کے قابل مواد کے ذریعے معلومات کی ترسیل کے لئے استعمال کرنا صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے امن و امان سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ جنگلات کی ٹیم نے منگل کی صبح اسمگل شدہ لکڑی سے لدے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی۔ جب ٹرک نہیں رکا تو آسام کے محکمہ جنگلات کی ٹیم نے تیزی سے پیچھا کیا اور چلتے ٹرک کے ٹائر پنکچر کرتے ہوئے تین اسمگلروں کو پکڑ لیا۔ برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اسمگل شدہ گاڑی کو تھانے لے آئی۔افسر نے کہا کہ ناراض بھیڑ نے گرفتار کیے گئے لوگوں کی رِہائی کا مطالبہ کیا۔ پرتشدد بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس ٹیم کو گولی چلانی پڑی۔ ایک فوریسٹ ہوم گارڈ اور خاسی طبقہ کے تین لوگ گولی باری میں مارے گئے۔ اس درمیان پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر سے ۶ گھنٹے کی ڈرائیو کی دوری پر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر