Latest News

چندر شیکھر آزاد کو اپنے ہی ضلع میں بڑا جھٹکا، ضلع صدر سمیت کئی کارکنان پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کو اپنے ہی ضلع میںبڑا جھٹکالگاہے ،یہاں پارٹی کے ضلع صدر جے رام گوتم پردھان اپنے ساتھیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ 
سہارنپور کے سرکٹ ہاوس میں بی جے پی کے ریاستی وزیر ڈاکٹر چندر موہن، ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سینی اور شہر صدر راکیش جین نے جے رام گوتم اور ان کے ساتھیوں کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ریاستی وزیر ڈاکٹر چندر موہن نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں اور مفاد عامہ کی پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی کے کنبہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بی جے پی ایک ملک گیر اور سبھی کے مفاد کا خیال رکھنے والی سیاسی پارمی ہے۔
جے رام گوتم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں تمام اسکیموں کا فائدہ اہل لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش میں قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے، اس سے متاثر ہو کر انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی رکنیت بھی لے لی۔ مندیپ چودھری، اجے کمار، منیش والمیکی، منجیت پردھان، ہمانشو شرما، گلاب سنگھ، نتن سینی، ساگر چودھری، شبھم، شرون پردھان، چودھری دیپک کمار، انل وشوکرما، سوربھ گوئل، ہمانشو بھاردواج، مندیپ پنوار کے ساتھ جے رام گوتم نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔وہیں اسے چندر شیکھر آزاد کے لئے بڑاجھٹکا بتایا جارہاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر