Latest News

فٹبال میں سعودی عرب کی تاریخی فتح پر ملک بھر میں جشن کا ماحول، خوشی میں شاہ سلمان کا بدھ کو تعطیل عام کا اعلان۔

نئی دہلی: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر بدھ 23 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی ہے کہ ’ بدھ کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ملازمین کی چھٹی ہوگی‘۔ 
شاہی فرمان میں کہا گیا کہ’ تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی بدھ کو چھٹی پر ہوں گے۔‘
 شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پرعام تعطیل کی منظوری دی ہے۔ 
ملک میں اس تعطیل کا اعلان منگل کو فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی اس جیت پر نہ صرف ملک بھر میں بلکہ مشرق وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی فٹ بال شائقین جشن منا رہے ہیں۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
سعودی عرب کی فتح کے بعد مملکت میں جشن کا سماں ہے اور شہری ٹیم کی جیت کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔nسعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کل مملکت میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ شاہی حکم کے مطابق کل مملکت میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر