Latest News

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نئی دہلی: پاکستان حکومت نے ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں تمام چینلس کو حکم جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلس کو حکم جاری کیا ہے کہ عمران خان کی کسی بھی تقریر اور ان کی کسی بھی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے۔
یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ دو دن قبل ایک ریلی کے دوران عمران خان پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے کے لیے عمران خان نے کھل کر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک فوجی افسر پر الزام عائد کیا تھا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان سامنے آئے تھے اور انھوں نے کہا تھا کہ انھیں حملے کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ان کے اوپر چار گولیاں چلائی گئیں۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ میجر جنرل فیصل نے انھیں ’سیدھا کرنے کی دھمکی‘ دی تھی۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا تھاکہ ان کے اراکین پارلیمنٹ کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
عمران خان کے بیان کے بعد ٹی وی چینلز کو انتباہ دیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر عوامی مفاد میں بغیر کسی شوکاز نوٹس کے چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر