Latest News

دیوبند میں محکمہ ریونیو کی ٹیم نے قبرستان کی زمین کو کرایا قبضہ سے آزاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل دیوبند کے تحت آنے والے گاوں ہاشم پورہ میں قبرستان کی زمین کو ریونیو محکمہ کی ٹیم نے پیمائش کرنے کے بعد قبضہ سے آزاد کرانے کے احکامات دیئے۔ اس دوران ٹیم نے قبرستان کی پیمائش کرنے کی مخالفت کرنے والوں کو کارروائی کئے جانے کا بھی انتباہ دیا۔
تفصیل کے مطابق ہاشم پورہ گاو ں کے لوگوں نے ایس ڈی ایم اور دیگر افسران سے شکایت کرکے قبرستان کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا، سنیچر کے روز ایس ڈی ایم کے حکم پر ریونیو محکمہ کی ٹیم نے ہاشم پورہ پہنچ کر وہاں کے قبرستان کی زمین کی پیمائش کرنا شروع کی،پیمائش کے دوران ٹیم کو قبضہ کرنے والوں کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا کرناپڑا، لیکن ٹیم نے زمین کی پیمائش کرکے قبرستان کی زمین کی نشاندہی کی اور قبضہ کرنے والوں کی جانب سے مذکورہ زمین پر ناجائز طریقہ سے لگائی جانے والی گنےّ کی فصل کو کاٹنے کے احکامات دیئے۔ 
قبرستان کی زمین کے دعویدار عثمان احمد انصاری نے بتایاکہ خسرہ نمبر 1450اور 1451 میں درج زمین قبرستان کی ہے، جس پر گاو ¿ں کے کچھ لوگوں نے ناجائز طریقہ سے قبضہ کرلیا تھا،انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں گاو ¿ں کے کچھ لوگوں نے پہلے بھی ایک شکایتی تحریر افسران کو دی تھی، انہوں نے بتایاکہ ریونیو محکمہ نے خسرہ نمبر 1451 کو قبضہ سے آزاد کرادیا تھا او ر اب مذکورہ ٹیم نے گاوں کے لوگوں کی جانب سے تحریر دیئے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے خسرہ نمبر 1450 میں درج زمین کوبھی قبضہ سے آزاد کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر