Latest News

اگر حکومت کے قریب نہیں ہونگے تو مسائل حل نہیں ہوسکتے، یوگی حکومت اردو کی ترویج و ترقی کے لئے سنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاﺅنڈیشن دیوبند کے تحت منعقد استقبالیہ تقریب میں اُردو اکیڈمی کے چیئرمین چودھری کیف الوریٰ کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اترپردیش اردو کیڈمی کے چیئرمین الحاج چودھری کیف الوریٰ کا دیوبند پہنچنے پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاﺅنڈیشن نے کی جانب ایک استقبالیہ کا اہتمام فاونڈیشن کے دفتر محلہ شاہ ولایت میں کیا گیا، جسمیں دیوبند کے شعراء ادباء اور مختلف مدارس و اسکولوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری کیف الوریٰ نے کہا کہ اکثریت اور اقلیتوں کے درمیان جو فاصلے بڑھ رہے ہیں ان کو کم ہونا چاہئے تاکہ پیش آمدہ مسائل کا حل بہ آسانی نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ اردو اکےڈمی میں اردو زبان کی خدمت کرنے والے علما، ادباء، شعراءکے لئے بہت ساری تجاویز ہیں۔ اگر آپ ان تجاویز سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کا بھرپور ساتھ دینگنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پھر بات دہرائی کہ یوگی حکومت سبھی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے لئے خیرخواہ ہے، یوگی حکومت نے اردو کی ترویج و ترقی کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں، اکیڈمی کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا، آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے سیٹوں میں اضافہ بھی اردو اور اقلیتوں کے خیرخواہ ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ دینی مدارس یا مساجد کے ذمہ داران کو موجودہ یوگی حکومت سے کوئی پریشانی ہو تو بتائیں میں خود وزیر اعلیٰ سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کراﺅں گا۔ ہم سب جب تک حکومت وقت کے قریب نہیں ہوں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ اردو اکیڈمی کا واحد مقصد اردو کی ترویج و ترقی ہے، جس کے لئے حکومت کی جانب سے خاطرخواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر علماءدیوبند کی اردو خدمات کے حوالے مولانا فضیل احمد ناصری استاذ جامعہ امام محمد انور شاہ نے جامع خطاب کیا۔
 مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی ڈائرےکٹر اے پی جے عبدالکلام فاﺅنڈیشن نے چودھری کیف الوریٰ کا خانوادہ اور گورکھناتھ مندر کے ذمہ داران کے قدیم روابطہ کا ذکر کرتے ہوئے بہت ساری مساجد کے مسائل حل کرنے کا انکشاف کیا۔ مولانا ابن القمر نے کہا کہ یہ رابطے تقریباً ایک صدی پر محیط ہیں۔ آج کے اس تعصب زدہ دور میں رابطہ کو نبھانا چودھری خانوادہ سے زیادہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا کمال ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مولانا ابن القمر نے کہا کہ اس خانوادہ کا یہ مضبوط رشتہ موجودہ وقت میں ہم مسلمانوں اور اقلیتوں کے لئے برج کا کام کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ چودھری کیف الوریٰ اپنے دیرینہ اور مضبوط تعلق کو مسلمانوں کے لئے بھرپور استعمال کرینگے گے۔ مولانا ابن القمر نے کہا کہ موجودہ حکومت سازی کے بعد پہلی مرتبہ مضبوط اور قابل اعتماد ذریعہ سامنے آیا ہے۔ انشاءاللہ فاصلے کم ہوں گے، مسائل حل ہوں گے۔

اس موقع پرچودھری کیف الوریٰ کے ہاتھوں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاﺅنڈیشن کے دو شعبوں تنزیل القرآن لرننگ انسٹی ٹیوٹ اورکلام اسکیل ڈولپمنٹ سینٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح عمل میں آیا۔ دونوں شعبوں کی تفصیلات سننے کے بعد چیئرمین موصوف نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا فاونڈیشن کے کاموں کی تعریف کی۔ پروگرام کی نظامت سید وجاہت شاہ نے کی۔ آخر میں مولانا عبداللہ ابن القمر نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مولاناعبداللطیف قاسمی، مولانا سکندر قاسمی، قاری محمد عامر عثمانی، نجم عثمانی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، پروفیسر شارق، ڈاکٹر عثمان رمزی، شاہ فیصل مسعودی، خورشید احمد صدیقی، ڈاکٹر دانش، مولانا عبدالعلیم قاسمی، مولانا عبادہ قاسمی، ڈاکٹر اشفاق احمد عمر، تنویر اجمل، چاند دیوبندی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر