Latest News

کشمیر کی ۷؍سالہ سامعہ نے انٹرنیشنل کراٹے میں سونے کا تمغہ جیتا۔

سری نگر:  کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی سات سالہ سامعہ مجید نے گوا میں منعقد انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شب میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والی سامعہ نے اس انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان، نیپال، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔سامعہ نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں۔ ان کو خود پر کافی بھروسہ ہے۔ پہلے وہ گھر سے باہر نکلنے سے بھی ڈرتی تھیں لیکن اب وہ کسی کے ساتھ بھی کراٹے کھیل سکتی ہیں اور شکست دے سکتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ مختلف مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کسی سے کم نہیں ہوتی، اگر ایک لڑکی کو مواقع فراہم کیے جائے تو وہ اپنا دفاع خود کر سکتی ہیں۔وہیں سامعہ کی بہن عصمہ نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہے کہ ہماری چھوٹی بہن نے اتنی کم عمر میں اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ عصمہ نے بتایا کہ ہم نے پوری طرح سے سامعہ کو سپورٹ کیا اور آج اس نے یہ سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر سامعہ کے کوچ جی ایم پالہ نے کہا کہ سامعہ کافی ٹیلنٹڈ ہے۔ سامعہ کو مارشل آرٹ میں کافی دلچسپی ہے۔ گوا میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے اس نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہوتیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر