Latest News

سہارنپور کے اسٹار پیپر مل میں بھیانک آتشزدگی، مل ملازم زندہ جل کر ہلاک۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں واقع اسٹار پیپر مل میں گذشتہ رات تقریباً 2 بجے اچانک زبردست آگ لگ جانے کیوجہ سے پیپر مل کا بہت بڑا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا جس کیوجہ سے کروڑوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ آگ لگنے کیوجہ سے جانی نقصان بھی ہوا ہے۔پیپر مل کا ایک ملازم آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے کافی مشقت کے بعد چاروں طرف پھیلی آگ پر قابو پایا۔
اطلاع کے مطابق صدر بازار کے قریب واقع اسٹار پیپر مل میں آدھی رات کے قریب لگنے والی بھیانک آگ کیوجہ سے مل کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پیپر مل کے ایک افسر تیج ویر سنگھ نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ پیپر مل کے ایک گودام میں پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجہ میں گودام میں رکھا ہوا کروڑوں روپے کا کاغذ جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ کو بتایا جارہا ہے۔ رات کو تقریباً 2 بجے لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے صبح 6 بجے تک فائر برگیڈ کی ٹیم نے بڑی جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔چیف فائنینس آفیسر تیج ویر سنگھ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سب سے پہلے پیپر مل کے گودام میں ہی آگ لگی تھی جس نے کچھ ہی دیر کے بعد بھیانک شکل اختیار کرلی جس کے نتیجہ میں کروڑوں روپے کا کاغذ جل کر راکھ ہوگیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر